کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کہلانے والے لیجنڈری اداکار امان اللہ خان طویل علالت کے بعد آج لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث امان اللہ خان متعدد بار ہسپتال میں داخل ہوئے اور طبیعت بہتر ہونے پر انہیں گھر بھی لے جایا گیا۔
گزشتہ دنوں بھی مشہور و معروف کامیڈین امان اللہ خان کی طبیعت شدید بگڑ گئی تھی جس پر انہیں لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر کامیڈین اور اداکار امان اللہ خان نے کہا کہ تندرستی سے بھرپور زندگی خدا کی ذات کی بڑی نعمت ہے ،ہر حال میں آگے بڑھنے کی جستجو اور لگن ہو توکامیابی کی منزل ملتی ہے ۔
سینئر اداکار امان اللہ خان نے کہا کہ خدا کی ذات نے بڑی عزت اور مقام دیا ہے جس پر اس کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ہمیشہ محنت کی اور اس کے ساتھ نیک نیتی کو نہیں چھوڑا ۔ایسے راستے بنے جن کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں: تندرستی سے بھرپور زندگی بڑی نعمت ہے۔امان اللہ خان