پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے لئے متبادل پروجیکٹ جلد منظور کرالیا جائیگا،گورنر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

6ستمبر ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کا دن ہے،گورنرسندھ
6ستمبر ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کا دن ہے،گورنرسندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے گورنرہاوس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کوارٹرز کے حوالے سے حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے لئے متبادل پروجیکٹ جلد وفاقی کابینہ سے منظور کرالیا جائیگا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں کو بہترین متبادل رہائش فراہم کریں گے۔ پاکستان کوارٹرز کی لیز کے لیے وفاقی حکومت نے 413 ملین جاری کردیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں کیلئے محفوظ روڈ میپ تیار کرلیا گیا ہے، بہت جلد پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

اس موقع پر جمال صدیقی کا کہان تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کوارٹرز کے مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی۔ پاکستان کوارٹرز کا دیرینہ مسئلہ پی ٹی آئی حکومت میں حل ہوگا۔

پی ٹی آئی حکومت پاکستان کوارٹرز کا دیرینہ مسئلہ ان کی امنگوں کے مطابق حل کریگی۔ ماضی کی حکومتوں نے عوامی مفاد کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو زیادہ ترجیح دی تھی۔

رکن سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا پاکستان کوارٹرز کے اہل معاملے میں ذاتی دلچسپی لینے پر ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

مزید پڑھیں: یہ کٹھن مرحلہ ہے،ویکسین کی فراہمی کا اپنا ہدف حاصل کرلیں گے،شاہ محمود قریشی

Related Posts