اسلام آباد تھانہ سی ٹی ڈی میں مبینہ تشدد ملزم ہلاک، لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد تھانہ سی ٹی ڈی میں مبینہ تشدد ملزم ہلاک، لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج
اسلام آباد تھانہ سی ٹی ڈی میں مبینہ تشدد ملزم ہلاک، لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

اسلام آباد تھانہ س ٹی ڈی میں دوران حراست پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم کے لواحقین نے لاش آئی جی پرنسپل روڈ پر کر احتجاج کیا ہے۔ ملزم کی حوالات میں پراسرار موت پر آئی جی پولیس اسلام آباد نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسن نامی ملزم کو تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی تھانے منتقل کیا گیا تھا لواحقین نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ حسن کو شدید بخار تھا اس کو جان بوجھ کر حبس اور شدید گرمی رکھا گیا اور اس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا جس سے حسن ہلاک ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے ملزم کے بھائی کا ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھائی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں پولیس نے ایک ہفتہ قبل ہمارے بھائی کو گرفتار کیا تھا۔ ہمارا بھائی کہتا رہا کہ مجھے اسپتال شفٹ کردو لیکن ایس ایچ او سی ٹی ڈی فیاض رانھجا نے کہا کہ ملزم فریب سے کام لے رہا ہے پولیس نے تشدد کرکے ہمارے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

لواحقین نے کہا کہ جن پولیس والوں نے تشدد کرکے ہمارے بھائی کو قتل کیا ہے ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ان کو گرفتار کیا جائے۔

اس وقوعہ پر اپنا موقف دیتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ تھانہ بارہ کہو کے ایس ایچ او حبیب الرحمن کی مدعیت میں ایس ایچ او انسپکٹر فیاض اکبر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

 لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے سرگرم عمل ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ملزمان کو قتل کی دفعات کے تحت پھانسی کی سزا دلوائی جائے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا کہا ہے۔

Related Posts