معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر علیزہ سحر سے متعلق
افسوسناک خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے مبینہ طور پر جنسی ویڈیو لیک ہونے پر بدنامی کے خوف سے خودکشی کی کوشش کی ہے اور اس وقت اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔
معروف ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی خودکشی کی کوشش کی وجہ ان کی نامناسب ویڈیو اور تصاویر کا آن لائن لیک ہونا بتائی جا رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت علیزہ سحر کی زندگی خطرے میں ہے اور ڈاکٹر ان کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک ویڈیوز لیک کرنے والے شخص کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا کہ وہ کون ہے اور کس بنیاد پر اس نے علیزہ سحر کی نجی ویڈیوز لیک کی ہیں۔