کراچی: شہر قائد کے علاقے موسمیات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئےمفتی شامزئی اور مفتی جمیل کے مبینہ قتل میں ملوث دہشت گرد سلیم حیدر زیدی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کراچی کے علاقے موسمیات کے قریب سی ٹی ڈی سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد ایک مبینہ دہشت گرد سلیم حیدر زیدی عرف سلیم بھائی عرف رحمان عرف رجب کو گرفتار کر لیا، حیدر زیدی کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے ایک دستی بم، کالعدم سپاہ محمد کی فنڈنگ بکس، رسیدیں اور رقم برآمد کی گئی، ملزم غیرملکی شہریوں سمیت مفتی اور علماء کو قتل کرچکا ہے، ملزم نے 2004 میں مفتی نظام الدین شامزئی کو قتل کیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے سال 2004 میں ہی مفتی جمیل کو بھی قتل کیا،گرفتار مبینہ دہشت گرد بم بنانے کا ماہر ہے، دہشت گردی کی تربیت پارہ چنار میں حاصل کی اور اس کا کرمنل ریکارڈ 1993سے موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: صدر بیرونی پولیس نے بہو کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا