جیکب آباد:سٹی تھانہ کی حدود میں پیزہ ہاٹ چوک کے قریب کار سواروں نے اسلحہ کے زور پر فرسٹ ائیر کے 16 سالہ جوان العمر طالبِ علم کو اغوا کرکے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
کار سواروں نے جوان العمر طالبِ علم اویناش کمار سے سنسان جگہ پر کار میں زیادتی کی اور بعد میں لڑکے کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، جبکہ پولیس کی جانب سے اجتماعی زیادتی کے بجائے چار نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف موبائل فون اور 20 ہزار نقدی چھیننے کا مقدمہ در ج کیا گیا ہے۔
جوان العمر اویناش کے والد راجیش کی مدعیت میں درج کئے گئے کیس میں ساحل ولد شیر محمد چانڈیو، مرتضٰی بروہی، ببلو ولد امداد مگسی، راشد ولد الہورایو جمالی سکنہ شہدادکوٹ سمیت ایک نامعلوم شامل ہیں۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او سٹی قمر الدین تنیو نے رابطے پر بتایاکہ جنسی حوس کا نشانہ بننے والے معصوم اویناش کا میڈیکل کرایا ہے نمونے لیبارٹری بھیجے جائیں گے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں شبے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے مزید تفتیش جا ری ہے۔
لڑکے سے اجتماعی زیادتی ہوئی تو کیس رہزنی کا کیوں داخل کیا گیا کے سوال پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پہلے نوجوان نے صرف رہزنی کا واقع بتایا بعد میں اجتماعی زیادتی کا کہاملزمان کے خلاف اجتماعی زیادتی کے ساتھ دھمکیوں کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ایس ایچ او کے مطابق فیس بک پر اویناش کی ملزمان سے دوستی ہوئی تھی، زیادتی کا شکار بچے کے والد راجیش کا کہنا تھا کہ بیٹے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ظالموں نے بیٹے کو اغوا کرکے گرلز کالج روڈ پر کار میں جنسی حوس کا نشانہ بناتے رہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی میں غریب گھرانے کا بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا