اسلام آباد: ملک میں آڈیو لیکس سامنے آنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی۔
مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ وکیل خواجہ طارق رحیم نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ خاتون جو بول رہی ہے اسکو اچھی طرح کوئی جواب دینا چاہیے۔
جس پر سابق چیف جسٹس کہتے ہیں کہ جب ضرورت پیش آئی تو آپ سے کہہ دیں گے، آپ اس سائیڈ پر دھماکا کر دیجیے گا، مجھ میں حوصلہ ہے، برداشت کر سکتا ہوں، مجھے کنفیوژ یا پریشان نہیں ہونا۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی بات پر جواب دیتے ہوئے خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ مجھے بتا دیجئے گا، جیسا کہیں گے ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں:نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ آڈیو کلپ جعلی ہے۔ اس میں صداقت نہیں ہے۔