علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا دورہ حیدر آباد، انجینئر حسین موسوی سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے بانی چیئرمین انجینئر سید حسین موسوی اور معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے درمیان سندھ کے شہر حیدرآباد میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر شہزاد رضا اور مجلس اعلیٰ کے سیکریٹری سید پسند علی رضوی بھی موجود تھے۔

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی اور سید حسین شاہ موسوی کے درمیان ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت وحدت اسلامی کے قیام میں حائل رکاوٹوں کا سدباب کرنے سمیت خیبرپختونخوا، سوات اور اسلام آباد میں حالیہ دہشتگردی سے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جماعت اسلامی ہند کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

اس کے علاوہ ایام فاطمیہ کی ثقافت کو رائج کرنے اور منبر حسینی پر دینی افکار اور عقائد امامیہ کا پرچار کرنے والے علماء و ذاکرین کی حوصلے افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، جبکہ تشیع پاکستان کو مقام معظم رہبری اور مرجیعت سے منسلک رہنے سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علامہ شہنشاہ نقوی کی جانب سے وطن عزیز میں وحدت اسلامی کے حوالے سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور اصغریہ تحریک کی جانب سے بھرپور حمایت اور تعاون کا اظہار کیا۔

اس دوران حیدرآباد بھر کی دینی، مذہبی شخصیات نے سید حسین موسوی کے خیالات کی تائید کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Related Posts