پی ایس ایل6، کونساکھلاڑی فیورٹ، کون ٹیم پر بوجھ، ڈرافٹ میں کس کی قسمت چمکے گی ؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL 6

پاکستان کے عوام کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں، 3مارچ 2009 کوسری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان کے میدان سونے ہوگئے لیکن سال 2015 میں پاکستان سپر لیگ کے انعقاد نے کرکٹ کے دیوانوں کو ایک نئی خوشی دی اور آج پی ایس ایل پاکستان میں کسی عید تہوار جتنی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔

گزشتہ سال کورونا وائرس کی وباء سے قبل پاکستان میں مقابلوں کے انعقاد نے شائقین کو معیاری کرکٹ دیکھنے کا موقع دیا اور آخری مرحلے میں لاہور کراچی کے درمیان فائنل نے پاکستان میں کرکٹ کے جنون کو آخری حدوں تک پہنچادیا۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ سال 2021 میں پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کل ہوگی، کونسی یم کس کھلاڑی کو دوبارہ شامل کریگی اور کونسے کھلاڑی کو ڈرافٹ کیلئے دیا جائیگا ۔

پاکستان سپرلیگ کی ٹیمیں 
پی ایس ایل کا سفر پانچ ٹیموں سے شروع ہوا اور اب چھ ٹیمیں پی ایس ایل کا حصہ بن چکی ہیں۔ کراچی کنگر، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں امسال بھی پی ایس کے رنگا رنگ مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

پی ایس ایل فاتحین
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالی اس کرکٹ لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دوبار ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے ، پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایک ایک بارٹرافی اٹھاچکے ہیں اور کراچی کنگز نے بھی ایک ٹائٹل جیتا ہے اور آئندہ ایونٹ میں کراچی کنگز دفاعی چمپئن کے طور پر حصہ لے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی دو دو بار اور لاہور قلندرز کی ٹیم ایک بار رنر اپ رہی۔

ٹیم اور اسکواڈز
دفاعی چمپئن کراچی کنگز نے عماد وسیم، بابر اعظم، محمد عامر، کولن انگرم، شرجیل خان ، عامر یامین، وقاص مقصود، ارشد اقبال کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے اور کیمرون ڈیلپوٹ،چیڈویک والٹن ، کراس جارڈن ،افتخار احمد ، محمد رضوان ، عمر خان اور اسامہ میر کو ریلیز کردیا ہے۔

پی ایس ایل فائیو میں دوسرے نمبر پر آنیوالی ٹیم لاہور قلندرز نے محمد حفیظ ، شاہین آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویزے ،حارث رؤف، بین ڈنک، دلبر حسین، سہیل اختر کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے ۔

ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، شان مسعود کو برقرار رکھا، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز وینس، عثمان قادر بھی برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

پشاور زلمی نےراحت علی ، یاسر شاہ ،کیرون پولارڈ ،حسن علی،امام الحق ، کارلوس بریتھویٹ کو ریلیز کر دیاجبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیل اسٹین ، لوک رونکی ، فل سالٹ اور رومان رئیس کو ریلیز کر دیا۔

نئے کھلاڑی
کرس گیل، ڈیل اسٹین، کرس لین اور راشد خان سمیت کئی معروف اور نامور غیرملکی ستاروں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں شرکت کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔ لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے پچیس کھلاڑیوں پر مشتمل پلاٹینم فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ میں افغانستان کے راشد خان ،جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر ،ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ڈین براوو، لینڈل سمنز ، کارلوس بریتھ ویٹ ،ایون لوئس ،مورنے مورکل ،ایلکس ہیلز، معین علی، کرس جارڈن اور ٹام بنٹن بھی پلاٹینم کٹیگری میں شامل ہیں۔

افغانستان کے راشد خان کے علاوہ مجیب الرحمٰن اور محمد نبی بھی اسی فہرست کا حصہ ہیں۔سری لنکا کے تھیسارا پریرا اور اشرو اڈاناجبکہ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن اور نیپال کے سندیپ لامیچانے بھی اسی کٹیگری میں شامل ہیں۔

ڈرافٹنگ
پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کل شروع ہوگی، قوائد کے مطابق تمام چھ ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو ریلیز یا ریٹین کرسکتی ہیں۔ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کرسکتی ہے۔

اگلے ایڈیشن کیلئے ہر ٹیم کی کوشش ہے کہ بہتر سے بہترین کھلاڑی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جائے اور کل ہونیوالے ڈرافٹ میں کس کھلاڑی کی قسمت چمکے گی یہ تو آنیوالا کل ہی بتائے گا لیکن ایک بار تو طے ہے کہ پی ایس ایل کے اگلا ایڈیشن میں پہلے سے زیادہ کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Related Posts