حریم شاہ کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں، صندل خٹک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں، صندل خٹک
حریم شاہ کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں، صندل خٹک

پشاور: ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا ہے کہ دوستی ختم ہوچکی، حریم کسی کی ویڈیو لیک کرتی تو میرا نام آتا تھا،حریم شاہ کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔

ٹک ٹاکر صندل خٹک کا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حریم شاہ کے ساتھ دوستی بہت پہلے ختم ہوچکی ہے جب ہم دبئی سے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور اس حوالے سے عدالت میں کیس چل رہا ہے اور میڈیا پر الگ بات چل رہی ہے،اس کی جو ویڈیو لیک ہوئی اس کا الزام وہ مجھ پر لگارہی ہے۔

صندل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے میرا موبائل اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ دبئی میں بھی حریم شاہ کے کئی مسائل بنے تھے، جب بھی یہ کسی کی ویڈیو لیک کرتی تھی تو میرا نام آتا تھا۔

صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کہہ رہی ہے صندل نے مجھ سے معافی مانگی ہے ایسا کچھ بھی نہیں، میں نے یا میرے گھر والوں میں سے کسی نے کوئی معافی نہیں مانگی۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر صندل خٹک کو گزشتہ دنوں حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو کیوں گرفتار کیا؟

چند روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

Related Posts