اینکر عمران ریاض کیخلاف مقدمے میں ایف آئی اے کی تمام دفعات غیر قانونی قرار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اینکر عمران ریاض خان کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی تمام دفعات کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عمران ریاض خان کے وکیل کی جانب سے راولپنڈی کی مقامی عدالت میں گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر سول جج نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران ریاض کون ہیں اور انہیں کیوں گرفتار کیا گیا؟

عمران ریاض خان کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم اس موقع پر کوئی سرکاری وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، تفتیشی افیسر نے عمران ریاض کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی زبانی استدعا کی۔

معزز جج نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا اور پھر  اسے جاری کرتے ہوئے عمران ریاض خان کے خلاف ایف آئی اے کی تمام دفعات کو غیر قانونی قرار دیا۔

عدالت نے اٹک سٹی تھانے میں درج مقدمے میں دیگر فوجداری دفعات پر ضمانت کے لئے عمران ریاض کو رات بارہ بجے سے قبل اٹک سول جج کے سامنے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

اسپیشل مجسٹریٹ پرویز خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ کی ایف آئی آر سے پیکا ایکٹ، ایف آئی اے دفعات خارج کر دی گئیں۔

Related Posts