بھارتی فاسٹ بولرعرفان پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India all-rounder,
India all-rounder,

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔عرفان پٹھان کاکہناکہ وہ ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔

2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کیریئر 16 برس پر محیط رہا البتہ وہ 2012 کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے اور صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے تھے۔

اپنے بیان میں عرفان پٹھان نے کہا کہ میں ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہوں، میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے گنگولی، ڈریوڈ اور لکشمن جیسے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملا۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے کرکٹرز پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

انہوں نے بے پناہ سپورٹ پر اپنے اہل خانہ اور مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔عرفان پٹھان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے بھارتی 2006 میں بنے جب انہوں نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف ہیٹ ٹرک کی۔

انہوں نے سلمان بٹ، یونس خان اور محمد یوسف کو یکے بعد دیگرے پویلین کی راہ دکھائی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 کے فائنل میچ میں بھی عرفان پٹھان مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

اس کے علاوہ عرفان پٹھان کی واحد سنچری پاکستان کے خلاف تھی جو انہوں نے 2007 میں بنگلور میں بنائی تھی۔عرفان پٹھان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ کرکٹ کیلئے کسی نہ کسی طرح اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

Related Posts