پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے، ذرائع

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے، وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کی منظوری دے دی۔

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی وزیر اعظم سے ویڈیو لنک پر ملاقات ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے آئی ایم ایف کے وفد سے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔

 آئی ایم ایف مشن کی جانب سے اقتصادی جائزہ کی تکمیل کے بعد پروگرام کی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا، اس کے بعد پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی کلو پر 15 روپے بڑھادیئے

مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ آج اچھی خبر دیں گے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں، ہمارا ان سے کوئی اختلاف نہیں۔

معلوم رہے آئی ایم ایف کے وفد نے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں معاشی صورتحال اور معاہدے پر تبادلہ خیال ہوا تھا، وزیر اعظم نے آئی ایم ایف وفد کو پروگرام مکمل کرنے اور اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

حکومت نے آئی ایم ایف وفد کو اعتماد بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی بھی یقین دہانی کرائی تھی، وزیرخزانہ نے وفد کو معاشی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ توانائی حکام نے وزیراعظم کو نظرثانی شدہ گیس مینجمنٹ پلان پیش کیا تھا۔

Related Posts