دوسرے مرحلے میں بھی تمام حج درخواست گزار کامیاب قرار، سفر کی تیاری کا مکمل طریق کار جانئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک میڈیا

وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواست گزاروں کو بڑی خوش خبری سنا دی، 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کروانے والے تمام 79 ہزار عازمینِ حج کامیاب قرار دے دیے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی درخواستیں جمع ہوئیں۔ عازمینِ حج کے اصرار پر چند ہزار خالی نشستوں پر ’’پہلے آئیے پہلے پائیے’’ کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حج کوٹا مکمل ہوتے ہی درخواستیں روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔

سیاسی مداخلت، اختیارات کا ناجائز استعمال، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائد 

وزارتِ مذہبی امور نے نئے حج درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔ کمپیوٹرائزڈرسید پر درج تاریخ اور وقت کے حساب سے ’’پہلے آئیے پہلے پائیے’’ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اسپانسرشپ حج اسکیم بھی ’’پہلے آئیے پہلے پائیے’‘ کی بنیاد پرجاری رہے گی۔ سرکاری کوٹا مکمل ہونے پر حج واجبات کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ترجمان مزید کہا ہے کہ عازمینِ حج نئی ہدایات مثلا بقیہ حج واجبات کا شیڈول، تربیت اور پروازوں کی اطلاع کے لیے اپنے اسمارٹ فون پر ’’پاک حج موبائل ایپ’‘ کا استعمال لازمی کریں۔

Related Posts