اسلام آباد:چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیوکی جعلی اور فلائینگ انوائیسز کے خلاف کارروائی کے احکامات کے بعد ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر ٹیکس چوری کے سد باب کے لئے متحرک ہو گئے۔
ایف بی آر ہیڈکوارٹر نے جعلی اور فلائینگ انوایئسز میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ان ہدایا ت پر عمل کرتے ہوئے ایف بی آر کے کراچی آفس نے جعلی کاروباری یونٹ کے خلاف ایکشن لیا ہے اور ذمہ داران کو گرفتار کر لیا ہے۔ جعلی یونٹ ایس آر او 1125 کے تحت درآمدی سطح پر عائد ڈیوٹیز اور ٹیکس کی چور ی کر رہا تھا۔
جعلی کاروباری یونٹ جعلی اور فلائینگ انوائیسز بھی جاری کر رہا تھا جس کی وجہ سے جھوٹی ان پٹ ایڈ جسٹمنٹ اور ریفنڈز کے لئے دعویٰ دائر کیا جاتا تھا۔اس ٹیکس فراڈ کے نتیجے میں قومی خزانے کو 210 ملین کا نقصان پہنچا ہے۔اس تناظر میں ایف بی آر نے مرکزی ملزم مبارک خان کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسی طرح کراچی میں 105 ملین روپے کی ایک اور ٹیکس چوری کاکیس پکٹرا گیا ہے جس کی وجہ سے جعلی اور فلائینگ انوائیسز جاری کی جار ہی تھی۔ ایف بی آر کے ملتان آفس نے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کو ضبط کر لیا ہے۔ایف بی آر کے کراچی آفس میں ا ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی شکایت درج ہوئی ہے جس پر ایکشن لیا جا رہا ہے۔
ایف بی آر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ و ہ ٹیکس چوری کے سدباب کے لئے ایف بی آر کا ساتھ دیں اور جعلی اور فلائینگ انوائیسز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والوں کی شناخت میں ایف بی آر کے ساتھ تعاون کریں۔
ایف بی آر اطلاع دینے والوں کو رولز کے تحت نقد انعام دے گی اور ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں معلومات ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آر کو فون نمبر 0519260167 اور فیکس نمبر 0519260156 پر دی جا سکتی ہیں۔