ساہیوال: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نظام عدل میں سب برابر ہیں کسی لاڈلے کی کوئی گنجائش نہیں، انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ساہیوال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے، غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بینکنگ کورٹ میں 400 کے قریب ورکرز نما غنڈوں نے دھاوا بولا، پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑی گئیں، جوڈیشل کمپلیکس کے شیشوں کو توڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نظام عدل میں سب برابر ہیں کسی لاڈلے کی کوئی گنجائش نہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں:توشہ خان کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ افسوس ہے اتنی توڑ پھوڑ کے باوجود اس شخص کو ضمانت دے دی گئی، اس کے ساتھ لاڈ پیار والا سلوک ہو گا تو ایسے واقعات جنم لیتے رہیں گے۔