لاک ڈاؤن میں ملازمین کو برطرف کرنے پرالکرم اور یونس ٹیکسٹائلز کے مالکان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Alkaram and Yunus textile owners arrested for dismissing employees at Lockdown

کراچی : لاک ڈاؤن میں برطرف مزدوروں کی دھائی رنگ لے آئی، پولیس نے لانڈھی صنعتی علاقے میں واقعہ 2 اہم ٹیکسٹائل ملز کے ڈائریکٹرز کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے الکرم ٹیکسٹائل اور یونس ٹیکسٹائل کے مالکان کو تقریباً 700 ملازمین کو برطرف کرنے پر حراست میں لیا جبکہ یونس ٹیکسٹائل مل میں مزدوروں سے لاک ڈاون کے باوجود جبری کام لینے کی اطلاعات ملی تھیں ۔

کارروائی میں ایس ایس پی علی رضا خود بھی موجود تھے، پولیس کے آتے ہی مل انتظامیہ نے یونٹ کی لائٹیں اور مشینیں بند کرادی تھیں اور پولیس کو احاطے سے ہی باہر جانے پر اسرار کیا گیا اور کہا گیا کہ کسی کو نہیں نکالا نہ ہی کام ہو رہا ہے تاہم ایس ایس پی علی رضا نے ایک نہ سنی اور پولیس افسران کو سرچ کرنے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں:نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20فیصد رعایت کرنے کی ہدایات

پولیس اندر داخل ہوئی تو ساری پول کھل گئی جس کے بعد دونوں ملز کے ڈائریکٹرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدوروں کو ملازمت سے برطرف نہ کرنے اور آئندہ ملز میں کام بند رکھنے کی یقین دھانی پر حراست میں لیے گئے ڈائریکٹرز کو رہا کر دیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گُل احمد ٹیکسٹائل کے مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں مالکان کو قانون کی خلاف ورزی اور ملازمین کو برطرف کرنے پر گرفتارکیا گیا۔

Related Posts