شبنم صادق کہوٹہ میں سپردخاک، راولپنڈی میں کورونا سے ہلاکتیں 5 ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief Secretary Mumtaz Ali Shah's driver affected for Coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: کورونا وائرس کا شکار برطانیہ کی سابق رکن پارلیمنٹ شبنم صادق گزشتہ روز دم توڑ گئیں جنہیں ان کے آبائی علاقے کہوٹہ میں سپردخاک کر دیا گیا، اس طرح راولپنڈی ڈویژن میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہو گئی ہے ۔

گوجر خان میں کورونا وائرس کے مزید 17 کیس سامنے آ گئے ,1 ہی خاندان کے 15 افرادسمیت 17 کیس سامنے آنے پرمتاثرہ علاقہ سیل کر دیا گیا جبکہ ڈویژن بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد123اور ضلع بھر میں یہ تعداد92ہو گئی ہے ۔

کورونا وائرس کاشکار39 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون شبنم صادق کوگزشتہ روزآبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیامتوفیہ پمز ہسپتال میں زیر علاج تھیں جو جانبر نہ ہو سکیں جنہیں کرونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت آبائی گاؤں مٹور کہوٹہ میں سپرد خاک کیا گیا ۔

اس موقع پرتحصیل کہوٹہ ہسپتال کے ایم ایس کی نگرانی میں جامع مسجد خلفا راشدین کے خطیب مولانا سیف الرحمن نے نماز جنازہ پڑھائی نمازجنازہ میں شوہر راجہ خضر صادق،والد راجہ سرفراز،ڈاکٹر خالد جنجوعہ اورایم پی اے راجہ صغیر نے شرکت کی آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ،ٹی ایم اے ورکرز اور کہوٹہ پولیس بھی موجودتھی،نمازجنازہ میں قریبی رشتہ دار کے علاوہ کسی بھی شخص کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس طرح اب تک راولپنڈی ڈویژن میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہو گئی ہے قبل ازیں جاں بحق ہونے والے 4افراد میں سے 2کا تعلق ضلع جہلم اور 2کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 90 ہو گئی 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں میں 55مرد اور 35 خواتین شامل ہیں 24 گھنٹوں کے دوران 36 جبکہ مجموعی طور پر 4466 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔

مزید پڑھیں:راجہ بازار فوارہ چوک کے قریب پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے کو شیلٹر ہوم بنانے کی منظوری

24 گھنٹوں کے دوران 26 جبکہ مجموعی طور پر 2836 افراد کو قرنطینہ مراکز منتقل کیا گیا 144 افراد ڈسچارج جبکہ 18 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے 183 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے 45 کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے ۔

متاثرہ افراد سے ملنے والے 109 جبکہ تبلیغی جماعت سے ملنے والے 111 افراد ہسپتال منتقل متاثرہ افراد سے ملنے والے 220 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا متاثرہ افراد سے ملنے والوں میں سے 41 کی رپورٹس پازیٹو،53 کی نیگیٹو جبکہ 15 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے تبلیغی جماعت سے ملنے والوں میں سے 14 پازیٹو، 24 نیگیٹو جبکہ 9 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

مجموعی طور پر 67 افراد کے ٹیسٹ مثبت،271 افراد کے منفی جبکہ 99 افراد کی رپورٹس آنا باقی ہے 279 افراد کو قرنطینہ مراکز جبکہ 11 افراد کو ائسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا 222 افراد کو گھروں میں قائم قرنطینہ کی سہولت فراہم کی گئی۔

Related Posts