پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے بدتمیز قرار دینے پر ساتھی فنکارہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے زرنش خان کا نام لیے بغیر خوبصورت جواب دیا ہے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگ آپ کو جانے بغیر فیصلے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے متنازعہ بیانات کے باعث خبروں کی شہ سرخیوں کا حصہ بننے والی اداکارہ علیزے شاہ نے محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے معروف عالمِ دین مفتی اسماعیل مینک کا ایک اقتباس شیئر کرکے زرنش خان کو جواب دیا۔
بدتمیزی کا مقابلہ علیزے شاہ باآسانی جیت سکتی ہیں۔ اداکارہ زرنش خان