معروف اداکارہ علیزے شاہ کی نازیبا ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Alize Shah's video goes viral

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، مداحوں نے تنقید کا طوفان برپا کردیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ کسی پروجیکٹ کے سیٹ پر موجود ہیں اور میک اپ آرٹسٹ سرعام انتہائی نامناسب انداز سے ان کو میک کررہا ہے تاہم حیرت کی بات تو یہ ہے کہ علیزے شاہ اس بات کا نوٹس لینے کے بجائے خاموش کھڑی ہیں۔

علیزے شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں نے انتہائی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:علیزے شاہ کا دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنی اداکاری سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتی ہیں، گزشتہ سال جولائی میں ہم اسٹائل ایوارڈ میں پاکستانی علیزے شاہ کو انتہائی نامناسب لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس کے بعد رواں سال گاڑی میں بیٹھ کر سگریٹ پینے کی ویڈیو پر علیزے شاہ نے ایف آئی اے کو شکایت کرتے ہوئے ذاتی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔

Related Posts