فیروز خان اور ثنا ء جاوید کے بہت نخرے ہیں،عفت عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستانی سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ فیروز خان اور ثنا ء جاوید کیساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا،دونوں میرے ساتھ بہت عزت اور احترام سے پیش آئے،مگر دونوں کے نخرے بہت ہیں۔

ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ اور میزبان نے فیروز خان اور ثنا جاوید سے متعلق کام کرنے کا اپنا تجربہ ناظرین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، دونوں اداکار میرے ساتھ بہت عزت اور احترام سے پیش آئے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے اِن دونوں سے بہت کچھ سیکھا بھی۔عفت عمر نے بتایا کہ دونوں فنکاروں کے بہت نخرے ہیں، دونوں کو اپنے لئے الگ الگ کمرے، الگ الگ میک اپ آرٹسٹ چاہئے ہوتا ہے۔

جسے دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ اچھا اگر یہ ایسا کر سکتے ہیں تو میں بھی اپنی باتیں منواتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب کام کرنے کا انداز بدل چکا ہے۔

مزید پڑھیں:ایشا گپتا نے بے شرمی کی تمام حدود عبور کرلیں، نازیبا تصاویر وائرل

یہ نئے فنکار ہیں اِن کی نئی ڈیمانڈز ہیں جو کہ اچھی بات ہے، فنکاروں کو اتنا ہی نخریلا ہونا چاہئے۔عفت عمر نے کہا کہ ہمارے دور میں ایسا نہیں تھا، اب ہم بھی نئے فنکاروں سے سیکھ رہے ہیں کہ بطور اداکار اپنی ڈیمانڈز کیسے منوانی ہیں۔