عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ساتھی فنکاروں کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارتی فنکار جوڑے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر ساتھی فنکاروں نے دونوں بالی ووڈ اداکاروں کو مبارکباد دی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں کو اپنے اور رنبیر کپور کے ہاں بچی کی پیدائش کی خبر خود دی۔

یہ بھی پڑھیں:

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا برطانیہ کے سینما گھروں پر راج

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)

اداکارہ کا اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہنا تھا کہ ہماری زندگیوں کی بہترین خبر یہ ہے کہ ہماری بچی کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ بے حد خوبصورت ہے۔ عالیہ بھٹ نے بیٹی کے حسن کو جادوئی قرار دیا۔

شریکِ حیات رنبیر کپور اور اپنے مشترکہ پیغام میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہم بچی کی محبت سے معمور والدین بن چکے ہیں۔

بچی کی پیدائش کی خبر سنانے کے ساتھ ہی مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے اداکارہ عالیہ بھٹ اور شریکِ حیات رنبیر کپور کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کیے جانے کے ساتھ ہی عوام نے پیغام کو پسند بھی کرنا شروع کردیا۔ عالیہ بھٹ کی شیئر کی گئی خبر کو ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔

Related Posts