تحریکِ انصاف بدعنوان مافیا کے خلاف جیت رہی ہے، علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف بدعنوان مافیا کے خلاف جیت رہی ہے، علی زیدی نے تاریخِ کھول کررکھ دی
تحریکِ انصاف بدعنوان مافیا کے خلاف جیت رہی ہے، علی زیدی نے تاریخِ کھول کررکھ دی

کراچی:  وفاقی وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے تاریخی حقائق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف بدعنوان مافیا کے خلاف بتدریج کامیاب ہورہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سال بہ سال پی ٹی آئی کی فتوحات کا جائزہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے 1997ء میں کوئی سیٹ نہیں جیتی جبکہ 2002ء میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں 1، 1 نشست اپنے نام کی۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ 2008ء میں تحریکِ انصاف نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا تھا جبکہ 2013ء میں پی ٹی آئی نے نہ صرف خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت بنائی بلکہ قومی اسمبلی میں 34 نشستیں بھی جیت کر عوام کی ترجمانی کا حق ادا کیا۔

علی زیدی نے کہا کہ سن 2018ء میں تحریکِ انصاف نے وفاق میں بھی کامیابی حاصل کی اور خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی اپنی حکومت بنائی۔ عمران خان وزیرِ اعظم بن گئے اور 2021ء میں تحریکِ انصاف سینیٹ کی بھی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔ سیاسی پنڈتوں سے میرا سوال یہ ہے کہ بدعنوان مافیا کے خلاف جیت کس کی ہوئی؟

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی میں ہنگامہ، آغاسراج درانی اور خرم شیرزمان آمنے سامنے

Related Posts