علی ظفر میچ کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے منتظر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی ظفر میچ کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے منتظر
علی ظفر میچ کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے منتظر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے میچ جیت لیا لیکن اب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اب بھی پاکستان آنا چاہے تو ہم انہیں کھلے بازوؤں کے ساتھ خوش آمدید کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا کیس، میشا شفیع آئندہ ماہ طلب

وزیر اعظم  کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر مبارکباد

انسٹاگرام پیغام میں معروف فنکار علی ظفر نے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بہت پسند کرتے ہیں، آپ نے بہت اچھا کھیلا لیکن پاکستانی ٹیم کا کھیل آپ سے بہتر تھا۔ ایک بار پھر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

گلوکار علی ظفر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے خلاف اپنے پہلے میچ میں اچھی کرکٹ کھیلی۔ اگر یہ ٹیم پاکستان آنا چاہے تو خیر مقدم کریں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کا سکیورٹی کا مسئلہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے حل کردیا، گزشتہ روز پاکستان نے کیویز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

منگل کی شب پاکستان نے سیمی فائنل میں اپنی رسائی کی راہ ہموار کرلی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں فتح پر قومی ٹیم کو معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے مبارکباد دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں کیویز کو بدترین شکست کے بعد گراؤنڈ میں سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے گونج اُٹھے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلسل دوسری کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی گئی اور قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

Related Posts