ملک دشمنی کھل کر سامنے آ گئی: علی وزیر کا امریکا سے اسلام آباد تباہ کرنے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک دشمنی کھل کر سامنے آ گئی: علی وزیر کا امریکا سے اسلام آباد تباہ کرنے کا مطالبہ
ملک دشمنی کھل کر سامنے آ گئی: علی وزیر کا امریکا سے اسلام آباد تباہ کرنے کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چارسدہ:  صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہرچارسدہ میں ملک دشمنی کی انتہا ہو گئی۔ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں آرمی کا ہیڈ کوارٹر تباہ کردے۔

کے پی کے میں گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر نے کہا کہ اے امریکا! تو نے افغانستان کو تباہ و برباد کردیا اور پختونوں کا نام و نشان مٹا دیا۔ تجھے اسلام آباد کو بھی تباہ کرنا ہوگا۔

پی ٹی ایم رہنما علی وزیر نے کہا کہ جب تک امریکا پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی اور اسلام آباد اور لاہور کو تباہ نہ کردے، ہم اسے افغانستان میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

وطن دشمنی پر مبنی بیان بازی کی حمایت کے ساتھ ساتھ پی ٹی ایم کارکنوں نے ایک نوجوان کو پکڑ کر اس پر تشدد کیا۔ اس کا جرم یہ تھا کہ اس نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی ایم کی وطن دشمنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تحفظ موومنٹ کے 2 کارکنان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظورپشتین کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس نے  محسن داوڑ اور علی وزیر گرفتار کرلیا۔

محسن داوڑاور علی وزیر بعد ازاں رہا ہو گئے تھے، تاہم انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں حصہ لے رہے تھے۔

مزید پڑھیں: منظور پشتین کی گرفتاری کے بعد محسن داوڑ اور علی وزیر گرفتار

Related Posts