پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی سفینہ نے ماہرہ خان کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ کو اپنی اداکاری میں بہتری لانا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں معروف فنکار علی سفینہ نے ان اداکاروں کے متعلق بات کی جو اپنے میدان میں اچھا کام نہیں کر پار ہے۔ احسن خان کے ٹاک شو کے دوران چپکے چپکے کے اداکار علی سفینہ نے کہا کہ میرے خیال میں ماہرہ خوبصورت فنکارہ ہیں جنہیں ہم پسند کرتے ہیں۔
ہانیہ عامر اور علی رحمان کی نئی فلم پردے میں رہنے دو کا ٹیزر ریلیز
فلک شبیر کا سارہ خان سے اظہارمحبت گیت میں تبدیل
ٹاک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علی سفینہ نے کہا کہ اداکاری کے لحاظ سے ماہرہ خان کو اپنے کام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے جو میں اپنی طرف سے کہہ سکتا ہوں جس کی علی سفینہ کی اہلیہ حرا ترین اور احسن خان نے مخالفت کی اور ماہرہ خان کو باکمال اداکارہ قرار دے دیا۔
اسی دوران یہ جملہ بھی سننے میں آیا کہ ماہرہ خان کو پاکستان کا شاہ رخ خان کہا جاتا ہے جس پر علی سفینہ نے کہا کہ بد قسمتی سے بھارت میں شاہ رخ خان کیلئے بھی یہی کہا جاتا ہے۔ حرا ترین نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ علی سفینہ کوئی اور نام لیں گے جسے حرا بالکل پسند نہ کرتی ہوں۔
علی سفینہ نے کہا کہ یاسر حسین کی اداکاری حرا ترین کو بالکل پسند نہیں آئی۔ حرا ترین نے بھی ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میری رائے بدل بھی سکتی ہے اور مجھے علم ہے کہ یاسر کو اس کی بالکل پروا نہیں ہوگی لیکن میں یاسر کو بالکل پسند نہیں کرتی۔