علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات، مشاورت کیلئے لندن روانہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات، مشاورت کیلئے لندن روانہ ہوگئے
علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات، مشاورت کیلئے لندن روانہ ہوگئے

لاہور: پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین سے ملاقات اور مشاورت کیلئے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق سینئر وزیر و پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے حال ہی میں جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ دونوں سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، بالخصوص تحریکِ عدم اعتماد پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف اور سراج الحق کی ملاقات، تحریکِ عدم اعتماد پر اتفاق نہ ہوسکا

اپوزیشن رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی ہے جس پر آج شہباز شریف اور سینیٹر سراج الحق کی ملاقات بھی ہوئی۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے تحریکِ عدم اعتماد پر بھی غور جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان اور جہانگیر خان ترین بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کے متعلق مشاورت کریں گے جبکہ جہانگیر ترین علاج معالجے کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔ علیم خان لندن پہنچ کر ان سے ملاقات کریں گے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے علیم خان کے خلاف میدانِ عمل میں اترنے کا اعلان کیا۔ وزیرا علیٰ نے پرویز الٰہی کے حق میں اپنا منصب چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی تاہم وزیرا عظم نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ 

Related Posts