عمران خان کو بڑا جھٹکا، علیم خان کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات،کیا ڈیل ہوگئی ؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aleem Khan met Nawaz Sharif in London

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء علیم خان کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات، معاملات طے پاگئے۔

جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اوراور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات بدھ کے روز ہوئی جو تقریباً تین گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے علاوہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل علیم خان نے پاکستان میں موجود مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں:علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات، مشاورت کیلئے لندن روانہ ہوگئے

واضح رہےکہ حال ہی میں ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے، دونوں سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، بالخصوص تحریکِ عدم اعتماد پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

جہانگیر ترین علاج معالجے کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں، ملاقات میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان اور جہانگیر خان ترین وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کے متعلق مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب مقامی نیوز چینل سماء نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کی ملاقات کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

Related Posts