القادر ٹرسٹ کرپشن کیس، نیب نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں برطانیہ سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی پر نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 23 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

نیب کی طرف سے پی ٹی آئی  چیئرمین کو 23 مئی کو نیب دفتر میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب ٹیم نے عمران خان کو 18 مئی کو طلب کیا تاہم وہ غیر حاضر رہے، نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم عمران خان کو شامل تفتیش کرے گی۔

عمران خان سے 19 کروڑ پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب طلب کیے گئے ہیں، عمران خان نے برطانیہ سے 19 کروڑ پاؤنڈز لاکر واپس ملزمان کو دے کر مالی فائدے لیے۔

نیب کا کہنا ہے کہ ریاست پاکستان کے 19 کروڑ پاؤنڈز ملزمان کو واپس کرکے عمران خان نے 458 کنال زمین اور 28 کروڑ روپے حاصل کیے، ملزمان کو 19 کروڑ پاؤنڈز واپس کر کے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ٹرسٹ نے عطیات کی مد میں بھاری رقوم لیں۔

عمران خان 2 مارچ کے کال اَپ نوٹس میں پیش ہوئے نہ ہی کوئی جواب دیا، عمران خان جان بوجھ کر نیب انکوائری سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، نیب نے عمران خان سے برطانوی کرائم ایجنسی کے ساتھ خط و کتابت اور 19 کروڑ پاؤنڈز کے فریزنگ آرڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وانٹڈ لوگ سرچ کرنے ہیں تو میرے گھر کی تلاشی کیوں؟ عمران خان

نیب نے عمران خان سے القادر یونیورسٹی کو ملنے والے تمام عطیات اور القادر ٹرسٹ کو عطیات دینے والوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا، عمران خان نے خود القادر ٹرسٹ کو کتنے عطیات دیے؟ اس کے بارے میں بھی تفصیلات مانگ لیں۔

القادر یونیورسٹی کے پنجاب ہائرایجوکیشن سے الحاق، القادر ٹرسٹ اور ملزمان کی کمپنی کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے، نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان تفتیش میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔

عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب طلبی کا دوسرا نوٹس وصول کر لیا، عمران خان نے اپنے وکیل علی اعجاز بٹر کے ذریعے نیب نوٹس وصول کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی 23 مئی کو صبح تفتیش جوائن کرنے کے لیے نیب کے سامنے پیش ہوں، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم عمران خان سے تحقیقات کرے گی۔

Related Posts