یہاں بھی مسلمان آگے! جانتے ہیں سوشل میڈیا کا تصور کس مسلم سائنسدان کا کارنامہ تھا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا آپنے کبھی سوچا ہے کہ آج کی سوشل میڈیا کی دنیا، جہاں ہم فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب استعمال کرتے ہیں، اور کوئی بھی کام آسانی سے اپنے موبائل فون کے بس ایک کلک سے کرلیتے ہیں اس کی بنیاد کس نے رکھی تھی؟ وہ عظیم سائنسدان محمد بن موسیٰ الخوارزمی ہیں۔

نویں صدی سے لے کر آج کے ہمارے اسمارٹ فونز تک، الخوارزمی کا ریاضی اور الگورتھمز میں انقلابی کام ہماری ڈیجیٹل دنیا کا بنیاد ی ستون ہے۔الخوارزمی نے نہ صرف ریاضی بلکہ جغرافیہ اور فلکیات میں بھی کمال کر دکھایا۔

ان کی مشہور کتاب کتاب الحساب نے دنیا کو جدید ریاضی سے روشناس کرایا۔ان کے اس کارنامے نے آج کے سافٹ ویئر انجینئرز اور ڈیٹا سائنسدانوں کے لیے بنیاد فراہم کی۔

انکے بنائے ہوئے اصولوں نے ڈیٹا کی پروسیسنگ، حساب کتاب، اورسرچ انجنز کو ممکن بنایا۔

اگر آج ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر ایک کلک میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں، تو اس کے پیچھے الخوارزمی کی ذہانت کارفرما ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ “Algorithmکا لفظ الخوارزمی کے نام سے لیا گیا ہے اور الخوارزمی کےAl-Khwarizmiسے ماخوذ لفظ Algorithmآج کمپیوٹر سائنس اور ڈیجیٹل دنیا کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔

Related Posts