ممبئی: بالی ووڈ کے مشہورومعروف اداکار اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا علالت کے باعث انتقال کر گئی ہیں جس کی خبر انہوں نے خود سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار اکشے کمار نے کہا کہ میری والدہ میرا اصل اثاثہ تھیں اور آج میں ان سے محروم ہو کر اپنے جسم میں ناقابلِ برداشت درد محسوس کر رہا ہوں۔
پیغام میں اداکار اکشے کمار نے مزید کہا کہ میری والدہ محترمہ ارونا بھاٹیا نے آج صبح کے وقت پر امن انداز میں اِس دنیا کو الوداع کہہ دیا اور دوسری دنیا میں میرے والد سے جاملی ہیں۔
اداکار اکشے کمار نے کہا کہ میں اور میرے اہلِ خانہ میری والدہ ارونا بھاٹیا کے انتقال پر انتہائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ اس موقعے پر تمام مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا احترام کرتاہوں۔
She was my core. And today I feel an unbearable pain at the very core of my existence. My maa Smt Aruna Bhatia peacefully left this world today morning and got reunited with my dad in the other world. I respect your prayers as I and my family go through this period. Om Shanti 🙏🏻
— Akshay Kumar (@akshaykumar) September 8, 2021
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا کو گزشتہ جمعے کے روز بھارتی شہر ممبئی کے ہیرا نندی ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جن کی حالت نازک تھی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
گزشتہ روز بھی اکشے کمار نے اپنی والدہ کی طبیعت بگڑنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے اور میرے اہلِ خانہ کیلئے انتہائی مشکل اور نازک وقت ہے۔ آپ کی ہر دعا ہماری مدد کرے گی۔
Touched beyond words at your concern for my mom’s health. This is a very tough hour for me and my family. Every single prayer of yours would greatly help. 🙏🏻
— Akshay Kumar (@akshaykumar) September 7, 2021
خیال رہے کہ اِس سے قبل بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار اکشے کمار نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بہت سے اداکاروں کیلئے انتہائی اہم اور گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر گفتگو کرتے ہوئے متعدد ایکٹرز کی زندگی میں بڑی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں: ڈیجیٹل پلیٹ فارم بہت سے اداکاروں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوا۔اکشے کمار