ممبئی: بھارتی فلموں کے مشہورومعروف اداکارہ اکشے کمار نے شادی کے 20 برس مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ سے منفرد انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اکشے کمار نے اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی پارٹنرشپ کے بارے میں اتنا پریقین کبھی نہیں رہا، 20 سال سے ہم ساتھ ہیں اور آج بھی تم میرے دل کو دھڑکنے پر مجبور کردیتی ہو۔
اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ کی سابق فلم اسٹار ٹوئنکل کھنہ کے نام اپنے پیغام میں اداکار اکشے کمار نے کہا کہ کبھی کبھی جی چاہتا ہے کہ محبت کی ہر حد پار کردی جائے لیکن پھر میں دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوجاتا ہوں اور تمہارے ساتھ مسکرانے لگتا ہوں۔
اداکار اکشے کمار نے کہا کہ ایک مسکراہٹ کبھی بھی میرے لبوں سے دور نہیں ہوتی جب تم میرے ساتھ ہوتی ہو۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو ٹینا۔ واضح رہے کہ ٹینا ٹوینکل کھنہ کا نک نیم ہے جس سے اکشے کمار انہیں پکارتے ہیں۔
The surest I’ve ever been of a partnership…twenty years of togetherness and you still make my heart flutter and sometimes even drive me up the wall but then again I wouldn’t have it any other way coz a smile is never far when you are near ♥️ Happy anniversary Tina ???? pic.twitter.com/zUjTbaYqtM
— Akshay Kumar (@akshaykumar) January 17, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل بالی ووڈ کے مایہ ناز فنکار اکشے کمار نے کوروناوباء کے حوالے سے فیس ماسک کے استعمال کی آگاہی فراہم کرنے کے لئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو پبلک کی جس میں لوگ ماسک نہ پہننے والوں کو برا بھلا کہتے نظر آئے۔
ویڈیو میں اکشے کمار نے کہا تھا کہ اگر آپ بہتر سمجھتے ہیں کہ کوئی آپ کو برا بھلا نہ کہے تو خاموشی سے ماسک کو اپنے استعمال میں لائیں، واضح رہے کہ اکشے کمار نے جیسے ہی یہ ویڈیو شیئر کی تو ٹوئنکل کھنہ نے گزشتہ برس جولائی کے دوران اپنے شوہر پر ماسک کی چوری کا الزام عائد کردیا۔
مزید پڑھیں: ٹوئنکل کھنہ نے اپنے شوہر اکشے کمار پر چوری کا الزام لگا دیا