اکشے اور کترینہ کی ’’نمستے لندن‘‘ ایک بار پھر ریلیز ہونے کیلئے تیار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
یہ فلم تیرہ سال بعد دوبار سینما کی زینت بننے جا رہی ہے، فوٹو انڈین ٹیلیگراف

اکشے کمار اور کترینہ کیف کی فلم ’’نمستے لندن‘‘ 14 مارچ کو ہولی کے موقع پر ری ریلیز ہوگی۔

بالی ووڈ فلموں کی ری ریلیز کا ٹرینڈجاری ہے۔ اس درمیان اکشے کمار کی فلم ’’نمستے لندن‘‘‘ 13 سال بعد ری ریلیز ہونے والی ہے۔

یہ فلم دلکش نغموں اور ناقابل فراموش مکالموں اور اکشے کمار اور کترینہ کیف کی کیمسٹری کیلئے جانی جاتی ہے۔ یہ فلم 14 مارچ کو ہولی کے موقع پر سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔

اس کی ہدایتکاری وپل امرت لال شاہ نے کی ہے۔ باکس آفس پر پہلی مرتبہ ریلیز ہونے کے بعد اس فلم کو کافی کامیابی حاصل ہوئی تھی اور اس نے بہترین کاروبار کیا تھا۔

تاہم فلم کے ری ریلیز کے اعلان کے بعدمداحوں کا جوش بڑھ گیا ہے اور وہ ایک مرتبہ پھر فلم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تیار ہیں۔

اکشے کمارنے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے کہ ’’نمستے لندن‘‘ 14 مارچ کو ہولی کے موقع پر سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ فلم کے جادو، اس کے ناقابل فراموش نغموں اور مثالی مکالموں اور اکشے کمار اور کترینہ کیف کے رومینس کو دوبارہ دیکھنے کیلئے تیار رہئے۔

اکشے کمار کی جانب سے اس اعلان کے بعد بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے پوسٹ کو لائیک کر کےفلم کی ری ریلیز کے تئیں اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں اپنے ایک انٹرویو میں وپل امرت شاہ نے بتایا تھا کہ کس طرح انہوں نے اور دیگر مصنفین نے مل کر فلم میں برطانوی کرداروں کے ساتھ اکشے کمار کے حب الوطنی کے سین کو مضبوط بنانے کیلئے کام کیا تھا۔

انہوں نے سریش نائر اور رتیش شاہ کی لگن کیلئے بھی ان کی تعریف کی تھی اور یہ بتایا تھا کہ انہوں نے اس سین کو مضبوط بنانے کیلئے دن رات کام کیا تھا۔

اکشے کمار اور کترینہ کیف کے علاوہ اس فلم میں رشی کپور، گرپیت گگی، ویر داس، نینا واڈیا، ریتیش دیش مکھ وغیرہ نے بھی اداکاری کی تھی۔

Related Posts