پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال اختر شریف اروپ والے انتقال کر گئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال اختر شریف اروپ والے انتقال کر گئے
پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال اختر شریف اروپ والے انتقال کر گئے

بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار اور پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال اختر شریف اروپ والے دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اختر شریف ایک مشہور و معروف قوال گھرانے سے تعلق رکھتے تھے، آپ کے چھوٹے بھائی کا نام صابر قوال مرحوم جبکہ بیٹوں کے نام امجد قوال اور سرمد قوال ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ ارشد شریف قوال داتا دربار کے درباری قوال رہے اور متعدد ممالک میں قوالی کے فن کا بھرپور مظاہرہ کرکے شائقینِ محفلِ سماع سے داد وصول کی۔ انہیں موسیقی اور قوالی کے فن پر روایتی عبور حاصل تھا۔

اختر شریف اروپ والے ریڈیو پاکستان اور سرکاری اداروں کی تقریبات میں بھی اپنے فن کا جادو جگاتے اور داد وصول کرتے رہے۔ انہوں نے مراکش کے ایوانِ صدر میں بھارتی پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ کے ہاں بھی فن کا مظاہرہ کیا۔

گوجرانوالہ کے گاؤں اروپ سے تعلق رکھنے والے ارشد شریف کی نمازِ جنازہ ان کے اہلِ خانہ کے مطابق اروپ میں ادا کی جائے گی۔ ارشد شریف اروپ والے کی وفات پر ان کے لاکھوں مداح سوگوار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کا میگزین کے کور پر قبضہ

Related Posts