مظفرآباد :آزاد جموں و کشمیر میں تاجر برادری نے مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے 20 مئی سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
بازاروں میں رش کی وجہ سے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے 18 مئی کو دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا اور صرف گروسری اور میڈیکل اسٹوروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔
حکومتی فیصلے کے حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ سرکاری ضابطہ کار اور ہدایات پر عمل درآمد کے باوجود مزید دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے کسی مشورے کے بغیر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے سے متاثرہ تاجروں کو مزید پریشان کیا جارہاہے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت اور تاجروں کے مذاکرات ناکام، تاجروں کا گرفتاریاں دینے کا اعلان