معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی فلم ’بھولا‘ اگلے ہفتے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
فلم کو اجے دیوگن نے ہی پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیا ہے، فلم میں وہ تبو کے مقابل نظر آئینگے ساتھ ہی بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔
بھولا
فلم بھولا تامل فلم کیتھی کا ریمیک ہے فلم بھولا تامل فلم کیتھی کا ریمیک ہے، یہ فلم 2019 میں ریلیز ہوئی تھی جسے ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔
فلم میں تبو ایک بہادر پولیس افسر کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ اجے دیوگن ایک مجرم بھولا کا کردار ادا کریں گے جو خاتون پولیس افسر کیلئے کام کریں گے اور گینگ وار سے نمٹتے دکھائی دیں گے۔
کاسٹ
فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن، تبو، سنجے مشراس، دیپک ڈوبریالاس، گجراج راؤس دیوراج سبرامنیم، ونیت کماراس نیتاری، مکرند دیشپانڈے، یوری سوری، کرن کمار،املا پولس بھولا ،رائے لکشمیا اورابھیشیک بچن شامل ہیں۔
ریلیز
فلم 30 مارچ 2023 کو بھارت کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔