فیصل واؤڈا جس کا نمائندہ ہے، وہ پیچھے بیٹھا سب کچھ کروا رہا ہے۔اعتزاز احسن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اعتزاز احسن
(فوٹو: آن لائن)

معروف سیاست دان اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فیصل واؤڈا جس کا نمائندہ ہے، وہ پیچھے بیٹھا سب کچھ کروا رہا ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ فیصل واؤڈا کون ہے؟ یہ کس کا امیدوار ہے؟ جن کا امیدوار ہے، انہی کی زبان بھی بولتا ہے۔ ان کا تو مقصد ہی عدلیہ کو زیر کرنا ہوتا ہے۔

گفتگو کے دوران سیاسی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ججز کی پگڑیوں سے فٹ بال کھیلیں گے، اس سے زیادہ سخت زبان کیا ہوسکتی ہے؟ یہ فیصل واؤڈا ہے کون؟ نہ پی پی پی کا ہے، نہ ن لیگ کا اور نہ ہی ایم کیو ایم کا، یہ سینیٹر کیسے بن گیا؟

معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ جنہوں نے اس کو سینیٹر بنوایا ہے، یہ ان ہی کی زبان بول رہا ہے، کیا یہ 2 یا 200 کروڑ دے کر سینیٹر بنا ہے؟ یہ کسی فریق کا نمائندہ ہے جو پیچھے بیٹھا اور وہیں سے سب کچھ کروا رہا ہے۔ فیصل واؤڈا کررہا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ یہ طلال چوہدری یا دانیال عزیز ہیں، یہ سب تو اب سزا یافتہ ہیں، دوسری طر ف وزیر دفاع خواجہ آصف نے عدلیہ کے متعلق کیا کیا نہیں کہا؟ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کیا نہیں کہا، لیکن انہیں سزا نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ٹرک لے کر سپریم کورٹ کے باہر گئیں، چیف جسٹس کی عدالت کے باہر لاؤڈ اسپیکر لے کر عدلیہ کے خلاف بیان دیا، لیکن عدلیہ نے درگزر کیا۔ ان لوگوں کا مقصد یہی ہے عدلیہ کو زیر کریں، جس میں یہ جتے ہوئے ہیں۔

Related Posts