اسلام آباد: پی پی پی رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیس عمران خان کے وزراء، مشیروں اور ترجمانوں نے خراب کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی الیکشن مہم شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نامور ماہرِ قانون اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں کو حساب دینا ہوگا کہ لندن کیوں گئے؟4 ہفتے کیلئے جانے والوں نے 2سال کیوں لگائے؟ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کی رپورٹ دکھائی نہیں دیتی۔
عوامی قافلے لانگ مارچ میں شامل ہو کر اسلام آباد جائینگے۔مولانا فضل الرحمان