پی ڈی ایم میں اتحاد نہیں، جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں۔اعتزاز احسن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم میں اتحاد نہیں، جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں۔اعتزاز احسن
پی ڈی ایم میں اتحاد نہیں، جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں۔اعتزاز احسن

اسلام آباد: نامور وکیل اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جماعتوں میں اتحاد نہیں جبکہ جعلی خبریں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامور ماہرِ قانون اعتزاز احسن نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں جبکہ میرا مشورہ ہے کہ ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹر رحمان ملک کا انتقال، صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کا اظہارِ تعزیت

پیپلز پارٹی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں۔ اگر ن لیگ کی نائب صدر کے پاس جج کی ویڈیوز تھیں تو انہیں کسی عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟

سابق قائدِ ایوان سینیٹ اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کو سچا ثابت کرنے کیلئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی آڈیو ایک جعلی خبر تھی اور مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اور بھی ثبوت ہیں۔

پی پی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کے پاس جو ثبوت ہیں وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں کیے جاتے؟ نواز شریف کو وطن واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے جبکہ لیبارٹری سے نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس بنوائی گئیں۔

Related Posts