ایشوریا رائے بیٹی اور شوہر کو چھوڑ کر بیرون ملک روانہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بھارتی میڈیا

بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ ایشوریا رائے کے اپنی بیٹی ارادھیا اور شوہر ابھیشیک بچن کے بغیر تنہا بیرونِ ملک چلی گئیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے بالی وڈ کی معروف جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، بھارتی میڈیا پر بارہا خبریں آنے کے باوجود دونوں اداکاروں سمیت بچن خاندان کے کسی فرد نے اس حوالے سے لب کشائی نہیں کی۔

اب ایشوریا ارادھیا اور ابھیشیک بچن کے بغیر ہی چھٹیاں گزارنے بیرونِ ملک چلی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے سولو ٹرپ پر نیو یارک میں موجود ہیں اور اس بات کی تصدیق ایک مداح نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصویر میں کی۔

طلاق کی خبریں! ایشوریا بیٹی اور شوہر کے بغیر بھارت سے کونسے ملک چلی گئیں؟ تصویر سامنے آگئی

جیری رینا نامی مداح جن کے انسٹاگرام پروفائل پر ‘اداکارہ’ درج ہے، انہوں نے ایشوریا کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

مداحوں کی جانب سے پوچھنے پر جیری نے بتایا کہ بھارتی اداکارہ نیویارک سولو ٹرپ کے لیے آئی ہیں جہاں ان سے میری ملاقات ہوئی اور میں نے تصویر لی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی ارادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔

Related Posts