اعصام الحق کے مختلف کھلاڑیوں سے رابطے، مستحقین کی امداد پر کام شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اعصام الحق کے مختلف کھلاڑیوں سے رابطے، مستحقین کی امداد پر کام شروع
اعصام الحق کے مختلف کھلاڑیوں سے رابطے، مستحقین کی امداد پر کام شروع

عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر اعصام الحق نے ہاکی، اسکواش، باکسنگ اور کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنےوالے کھلاڑیوں سےرابطے قائم کرکے مستحقین کی امداد پر کام شروع کردیا ہے۔

ٹینس کے شہرت یافتہ کھلاڑی اعصام الحق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، کرکٹر شعیب ملک، شعیب اختر، وسیم اکرم، ہاکی پلیئر شہباز سینئر اور باکسر عامر خان سمیت متعدد کھلاڑیوں سے رابطے کیے تاکہ مستحقین کی امداد کیلئے تعاون حاصل کیاجاسکے۔

اعصام الحق نے تمام کھلاڑیوں سے ان کے استعمال شدہ لباس اور کھیلوں کا سازوسامان منگوایا جس میں ٹی شرٹس، ریکٹس اور جوتے شامل ہیں جنہین نیلام کرکے سوشل ویلفیئر ادارے کے ذریعے مستحقین کی امداد کی جائے گی جبکہ اعصام الحق نےکہا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث وطنِ عزیز مشکل میں ہے جس کے دوران پاکستانیوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم رمضان المبارک کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں مستحقین کی مدد کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے پہلے بھی راشن بیگز کی تقسیم کی گئی جسے ہم آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ ہر کام حکومت پر نہیں ڈالیں گے جبکہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے فلاحی کام ہر شہری کا فرض ہے۔ 

Related Posts