کراچی: ائیرپورٹ پولیس نے لاہور جانے والی پرواز سے ہیروں کا سیٹ اور 19 لاکھ کا سونا چرانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے لاہور جانے والی پرواز میں لوڈ کیے گئے سامان میں سے 19 لاکھ کا سونا چوری ہوگیا۔ملزمان نے لاہور جانے والی پرواز میں سے ڈائمنڈ سیٹ اور زیورات غائب کردئیے۔
صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیر قانونی قرار، عدالتی فیصلہ جاری
شہرِ قائد کی رہائشی خاتون نجی ائیرلائن کے ذریعے لاہور پہنچی تو اس کے بک کرائے گئے بیگ میں سے زیورات غائب تھے جس کی شکایت کراچی ائیرپورٹ کو کی گئی۔ شکایت ملنے پر ائیرپورٹ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کراچی ائیرپورٹ پر بک کرائے گئے سامان سے ہیروں کا سیٹ اور زیورات چوری ہونے کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ائیرپورٹ پولیس نے چوری کیے گئے سامان کی برآمدگی کیلئے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔
تفتیش کے دوران ملزمان سے چوری شدہ زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ تینوں ملزمان سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر بک کرائے گئے سامان سے چوری کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔