لاہور: پاکستانی فضائوں میں پرواز کرنے کے لئے ایک نئی ایئر لائن نے آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر لی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر سیال کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ کا لائسنس جاری کر دیا۔
ایئر سیال سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور بزنس مین کمیوبٹی کے اشتراک سے لائی جا رہی ہے۔ ایئر سیال پہلے مرحلے میں ایک سال تک اندرون ملک کا فضائی آپریشن چلائے گی۔
پہلے مرحلے میں ایئر سیال کی جانب سے کراچی ،لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ،فیصل آباد اور پشاور کی سروسز شروع کی جائیں گی، ایئر بس اے 320 اور بوئنگ 787 طیارے آپریٹ کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:پشاور،بی آر ٹی میں کرپشن کے خلاف عدالتی حکم پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری