اسلام آباد: ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال کی تکمیل پر مادرِ وطن کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے پائلٹس کو سلام پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ اور بھارتی جارحیت پر فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے کامیاب ردِ عمل پر اسلام آباد ائیر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے طیارے شاندار فلائی پاسٹ کرتے ہوئے گزرے۔
ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے گارڈ آف آنرز کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک اور پاکستانی قوم امن سے محبت کرنے والی قوم ہے۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ میں پاک فضائیہ کے پائلٹس کو پروفیشنل صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔
ابھی نندن کی رہائی کا ذکر کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس کرکے اعلیٰ مثال قائم کی جبکہ پاک فوج نے کوونا وباء کے دوران بھی مثالی کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے جوانوں نے مجھے مشتعل افراد سے بچایا۔ابھی نندن کا اعتراف