کورونا کا خوف، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کا خوف، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے
کورونا کا خوف، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے

اسلام آباد: فاصلاتی نظامِ تعلیم کی پہلی پاکستانی درسگاہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے ہیں جس سے طلباء کی پریشانیاں بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔ طلباء کورونا وائرس ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے شیڈول کے تحت امتحان دے سکیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت میٹرک کے امتحانات 25 مئی جبکہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 3 جولائی سے شروع ہوں گے۔

 پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کا اجلاس 9 اپریل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز سے مشاورت کے بعد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا ترمیم شدہ شیڈول جاری

Related Posts