ایمن خان ڈراموں میں واپسی کب کرینگی؟ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے ڈراموں میں واپسی کے حوالے سے بتادیا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ اپنے شوہر منیب بٹ کے ہمراہ ایک ٹاک شو میں نظر آئیں جہاں پر انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے، ایک سوال کے جواب میں ایمن خان نے کہا کہ وہ اسکرین پر واپس آئیں گی لیکن ابھی فوراََ نہیں۔

ایمن خان نے کہا کہ میں نے بہت کم عمری میں اداکاری شروع کردی تھی اور بہت کام کیا، پھر میری شادی ہو گئی تو میں نے کچھ وقت کے لئے بریک لیا پھر جلد ہی بیٹی ہوگئی، جس کے بعد میں نے مزید بریک لیا اور ابھی وہ بہت چھوٹی ہے اس لئے میں ابھی مزید کچھ اور وقت بریک لوں گی لیکن میں اپنی بریک سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

’پیاری مونا‘ میں مونا کا کردار کوئی بھی اداکارہ کرنے کو تیار نہیں تھی، صنم جنگ

میزبان نے ایمن خان سے سوال کیا کہ آپ کی واپسی چھوٹی اسکرین پر ہوگی یا پھر بڑی اسکرین پر؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ میرا بڑے پردے پر کام کرنا سب کے لئے ایک سرپرائز ہو سکتا ہے، حتیٰ کہ منیب کے لئے بھی سرپرائز ہوگا۔

اس موقع پر اداکارہ کے شوہر منیب بٹ کا کہنا تھا کہ اسکرین پر واپس آنا صرف ایمن کا انتخاب ہوگا اور انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی 21 نومبر 2018 کو کراچی میں ہوئی تھی اور 2019 میں اُن کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔

Related Posts