ایشیا کپ کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے، ایونٹ کے آغاز سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جس میں آئمہ بیگ کے ساتھ نیپالی گلوکارہ بھی گلوکاری کریں گی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کے افتتاحی میچ سے قبل ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں آئمہ بیگ کے ساتھ نیپال سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ بھی سروں کا جادو بکھیریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح ساڑے 11 بجے ہی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیے جائیں گے، میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین میچ سے پہلے افتتاحی تقریب سے لطف اندوز ہونگے۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے لئے بری خبر
واضح رہے کہ کل پاکستان اپنا پہلا میچ نیپال کے خلاف کھیلا گا۔