محمد رضوان کو انگریزی نہیں بولنی چاہئے، اعجاز اسلم نے نئی بحث چھیڑ دی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اعجاز اسلم
(فوٹو: جنگ، این ڈی ٹی وی)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد رضوان کو انگریزی نہیں بولنی چاہئے، اداکار کے تبصرے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار اعجاز اسلم نے پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضوان بھائی ہمارے کرکٹر ہیں۔ میں ان کے بارے میں بات کروں گا، کہ آپ انگریزی کیوں بولتے ہیں، آپ کو انگریزی نہیں بولنی چاہئے۔

اس موقعے پر میزبان عدنان فیصل نے یہ کہتے ہوئے محمد رضوان کے دفاع کی کوشش کی کہ وہ سیکھ رہے ہیں، تاہم اعجاز اسلم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “آپ (محمد رضوان) کہیں اور جا کر سیکھیں نا، عوام کے سامنے نہیں۔”

اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے اور آپ کو اردو میں بات کرتے ہوئے فخر محسوس ہونا چاہئے، آپ کو انگریزی نہیں بولنی چاہئے، براہِ کرم اردو میں بات کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

پوڈ کاسٹ کی تشہیر کیلئے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں دورانِ گفتگو میزبان عدنان فیصل نے اعجاز اسلم کو یہ لقمہ دینے کی بھی کوشش کی کہ محمد رضوان کے انگریزی بولنے سے سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آیا اور مذاق بنادیا گیا، تاہم اعجاز اسلم نے اپنے ہی الفاظ دہرانے کی کاوش جاری رکھی اور میزبان کی بات کا کوئی اثر نہیں لیا۔

Related Posts