احسن خان عیدالفطر سے قبل کپڑے کی نئی برانڈ متعارف کرانے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن خان عیدالفطر سے قبل کپڑے کی نئی برانڈ متعارف کرانے کیلئے تیار
احسن خان عیدالفطر سے قبل کپڑے کی نئی برانڈ متعارف کرانے کیلئے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان عید الفطر کی آمد سے قبل کپڑے کی نئی برانڈ متعارف کرانے کیلئے تیار ہیں جس کا اعلان انہوں نے رمضان ٹرانسمشن کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق احسن خان نے اپنے نام سے کپڑوں کی نئی برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ رمضان ٹرانسمشن کے دوران معروف اداکار احسن خان نے کہا کہ میں شو کے ذریعے لوگوں کو اپنی برانڈ سے آگہی دینا چاہتا تھا۔

 اداکار احسن خان کی نئی برانڈ کے تحت کپڑوں کے روایتی ڈیزائن، مردو خواتین اور بچوں کے کپڑے اور تقریبات کیلئے خصوصی ملبوسات متعارف کرائے جائیں گے جبکہ نئی برانڈ کا آغاز احسن خان اپنے دوستوں کے ہمراہ کر رہے ہیں۔

احسن خان نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ڈیزائنر ہے اور زیادہ تر ملبوسات فیصل آباد میں تیار ہوں گے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر میں نے فیصلہ کیا کہ کسی شاپنگ مال میں مشہورومعروف شخصیات کو دعوت نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شوبز شخصیات کو بلا کر افتتاح کرانا ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام ہوسکتا تھا، اس لیے ہم اپنی برانڈ کی تشہیر اپنی ویب سائٹ کے ذریعے کریں گے۔ برانڈ عوام کو آسانی سے دستیاب ہوگی اور قیمتیں بھی مناسب رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیاپر کس طرح خوبصورت نظر آئیں؟ آمنہ الیاس کے مفید مشورے

Related Posts