نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ahsan Iqbal's name included in Exit Control List

اسلام آباد:نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کا نام نیب کی درخواست پر نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے، وفاقی کابینہ نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔

احتساب عدالت میں احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی کیس چل رہا ہے۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست وفاقی کابینہ کو ارسال کی اور کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ن لیگ کی پریس کانفرنس، احسن اقبال پر جوتا پھینک دیا گیا

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس کا کیس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے جبکہ اس کیس میں وہ ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی تھی،نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ احسن اقبال کا ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو جائیں۔

Related Posts